اترپردیش حکومت کی جانب سے یوں تومختلف شعبوں کے ماہرین کو یش بھارتی
ایوارڈ سے نوازا گیا ، لیکن اردو کے شاعروں و ادیبوں کے ملے ایوارڈ سےاردو
زبان و ادب کی ترقی و ترویج کو لے کر ایک مرتبہ پھربحث شروع ہوگئی ہے۔
ایوارڈ یافتگان کا کہنا ہے کہ ایوارڈ سے زبان وادب کے مستقبل کا تعین بھلے
نہ ہوتا ہے ، مگر حکومت کی سنجیدگی اور رحجان کا پتہ ضرور چلتا ہے ۔
ایوارڈ کوئی بھی ہو،
جسے ملتا ہے، اس کی حوصلہ افزائی تو ہوتی ہی ہے ۔ ساتھ
ہی دیگرافراد میں بھی کچھ منفرد کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
خاص کرجب حکومتی سطح پر کسی فنکار یا قلمکار کی عزت افزائی ہوتی ہے ، تواُس پیشہ کا وقار بھی بڑھتا ہے، جس سے وہ وابستہ ہوتا ہے۔
لکھنؤ میں وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اُن ادیبوں و شاعروں کو بھی یش بھارتی
ایوارڈ سے نوازا ، جو درس و تدریس کے پیشے سے بھی وابستہ رہے ہیں۔